ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: شمالی کینرا میں کورونا سے تیسری موت

کاروار: شمالی کینرا میں کورونا سے تیسری موت

Fri, 10 Jul 2020 09:43:29    S.O. News Service


کاروار 10 / جولائی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کورونا سے تیسری موت واقع ہوگئی ہے. ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فوت ہونے والی عمر رسیدہ خاتون سرسی کی رہنے والی تھی جسے کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد کاروار میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا.

بتایا جاتا ہے کہ یہ 71 سالہ خاتون کچھ دن پہلے منگلورو جا کر لوٹی تھی. پھر 4 دن قبل اسے گردے اور مثانے کی بیماری کے علاج کے لیے کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. حالانکہ منگلورو سے لوٹنے کے بعد اس کو بخار شروع ہوگیا تھا مگر اس کے گھر والوں نے یہ بات ڈاکٹروں کو نہیں بتائی. جس کی وجہ سے صرف پیشاب کی تکلیف سے متاثرہ مریضہ کی صورت میں ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا.
لیکن جب اس کی کورونا جانچ کروائی گئی تو وہ پوزیٹیو نکلی. جس کے بعد اس مریضہ کو کووڈ اسپتال میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا. مگر اس کی جان بچائی نہیں جا سکی.

اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال کی لیباریٹری اور اسکین سینئر کےایک اہلکار کو بھی اس کی جانچ کے وقت رابطے میں آنے سے کووڈ کا مرض لاحق ہوگیا ہے.


Share: